Punjab Traffic Police starts using drones for strict enforcement of law

ٹریفک پولیس پنجاب کا قانون پر سخت عمل درآمد کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع



ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے قانون شکن عناصر کے خلاف جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کی، ابتدائی طور پر زیادہ رش اور گنجان علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کے گنجان علاقوں میں ڈورنز کا استعمال جاری ہے، ڈرونز کے ساتھ ساتھ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا کہ ڈورنز کی نشاندہی پر کوئیک ریسپانس ٹیمیں فوری ایکشن لیں گی، کم عمر ڈرائیورز، بغیر ہیلمٹ، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس ہرگز برداشت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین میں ترمیم شہریوں کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے، ٹریفک قوانین کی پاسداری مہم میں شہری ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں، شہری بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائیوں سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.